ابنا: ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے رہنما رانا محمود خان نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی بیماری کا سنکر اقتدار کے بھوکوں کی گز بھر لمبی زبانیں انکے دہانوں سے باہر آگئی ہیں اور وہ اسلامی اور اخلاقی روایات کو بھول کر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے صدر آصف علی زرداری کو صحت دی ہے اور وہ عنقریب پاکستان پہنچ کر مخالفین کی جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کسی مشکل سے گھبرانے الے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
صدر زرداری نے مرد حر کی طرح گیارہ سال سے زائد عرصہ بے گناہ جیل کاٹی اور معاہدہ کر کے جدہ نہیں بھاگے، انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر کھڑے ہو کر پاکستان کھبے کا نعرہ لگایا تھا اور بتا دیا تھا کہ انکا تعلق شہیدوں کے اس خاندان سے ہے جنہوں نے اس دھرتی کےلئے اپنی جانیں قربان کیں اور انکا جینا مرنا بھی پاکستان کےلئے ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کروڑوں ورکرز صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں اور کروڑوں ماﺅں کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ پی پی پی کا ہر ورکر اپنے لیڈر آصف زرداری کی طرح پاکستان کھپے کے نعرہ پر عمل پیرا ہے۔
...................
/169